25 مئی 2014 - 19:24
اخوان المسلمین کی انتخابات سے بائیکاٹ کی اپیل

مصر میں اخوان المسملین کے حامیوں نے ایک بار پھر عوام سے پیر اور منگل کے دن ہونے والے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر میں اخوان المسملین کے حامیوں نے ایک بار پھر عوام سے پیر اور منگل کے دن ہونے والے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق  قانون کی بالادستی نامی اتحاد نے ، کہ جو محمد مرسی کی برطرفی کو غیر قانونی جانتا ہے ، انتخابات کے دوران مصر میں احتجاجی جلوس نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اخوان المسلمین کے حامی گزشتہ ہفتے سے مختلف شہروں میں صدراتی انتخابات کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔  مظاہرین نے محمد مرسی کی حکومت کے خلاف کودتا کرنے والوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے ان انتخابات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲